ابنا: رپورٹ کے مطابق رمزی کلارک نے المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ امریکہ ظالمانہ طور پر اپنا تسلط، قائم کررہا ہے اور مختلف ملکوں کو موت اور تشدد کی دھمکی دیتا ہے جبکہ یہ اقدام مسترد اور ناقابل قبول ہے اور کسی بھی اخلاقی معیار سے مطابقت نہیں رکھتا۔ کلارک نےکہا کہ اقوام متحدہ نے تاریخ ميں بڑے بڑے قدم اٹھائے ہیں لیکن اس بین الاقوامی تنظیم کے قوانین، وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ قابل نفاذ نہيں رہ گئے ہں اسی بناء پر اصلاح کی ضرورت ہے ۔
.......
/169